مصر،مسجد کے قریب خودکش حملہ

200

قاہرہ : مصر میں مسجد کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار  جاں بحق ہو گئے جب کہ چھ افراد زخمی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب   پولیس کا دستہ 37 سالہ دشت گرد الحسن عبداللہ کا محاصرہ کر رہا تھا مزکورہ دہشت گرد نے اپنے آپ کو اس وقت دھمکہ سے اڑایا جب پولیس اہلکاروں نے اس کا گھراؤ کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کی جگہ سے  شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں جب کہ مصر جنرل پراسیکیوٹر نےدھمکے کی تحقیقات کافوری حکوم دیا ہے۔

ریسکیو ذرائع  نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا  جب کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 مسجد کو وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مصر میں داعش سمیت دیگر عسکریت پسندوں کی جانب سے دہشت گرد حملوں کے خطرات ہیں جس کے باعث دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔