ٹریفک وارڈنز کی تنخواہ میں اضافہ

208

راولپنڈی:  پنجاب حکومت  نے پانچ اضلاع میں کام کر نے والے ٹریفک وارڈنز کا آٹھ سال سے منجمد اسپیشل ڈیلی الاؤنس بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تنخواہ میں 1700 روپے ماہانہ اضافہ ہونے سے ساتھ ہزار سے زائد اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد میں ٹریفک وارڈنز کو پہلے 7300 روپے اسپیشل ڈیلی الاؤنس دیا جاتا تھا لیکن 2012 میں منجمد کر کے عام ریٹ کے تحت ڈیلی الاؤنس 5600 روپے دینے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

اس فیصلے کے خلاف راولپنڈی کے ٹریفک وارڈن رانا عرفان نے عدالت سے رجوع کیا، یہ معاملہ زیر سماعت ہے تاہم حکومت پنجاب کے فنانس ڈویژن نے گزشتہ روز اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔