موجودہ حکمرانوں کے دور میں ترقیاتی کام ٹھپ ہوگیاہے

60

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ پنجاب کے سینئرنائب صدر راناعدنان خاں ملک سے کرپشن اور لا قانونیت کے خاتمہ کے بغیر امن اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔موجودہ حکمرانوں کے دور میں ترقیاتی کام ٹھپ اور شہرمسائلستان بن گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ کرپشن اس ملک کا ناسور ہے۔کرپٹ مافیا اس ملک کے مسائل کا سبب ہیں ان سے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لینا چاہیے۔اس قوم کے ساتھ عجیب مذاق ہے کہ ہمیشہ حکمران اور سیاسی پارٹیاں عوامی مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ کرتے ہیں۔ملک کی خوشحالی،امن اور ترقی کرپشن اور لاقانیت کے خاتمہ سے ممکن ہو سکتی ہے۔ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ ظالم آزاد اور مظلوم انصاف کا منتظرہے۔موجودہ حکمرانوں کے دور میں بلدیاتی ادارے فنڈز سے محروم ہونے کے سبب ترقیاتی کام ٹھپ ہو گئے ہیں۔فیصل آباد مسائلستان بن گیا ہے۔ فیصل آباد کے میگا پروجیکٹس کی تکمیل کو روکنا عوام دشمن پالیسی ہے۔عوام پینے کے صاف پانی سے نہ صرف محروم بلکہ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔جماعت اسلامی یوتھ عوامی ایشوزکو اجاگر کرے گی اور عوامی مسائل کے حل اور میگا پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے حکمرانوں پر عوامی دباؤ بڑھائے گی۔