حب، ٹریفک کے 2مختلف حاڈثات،3 افراد جاں بحق، ۹ زخمی

138

حب (آئی این پی) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صنعتی شہر حب کے علاقے مین آر سی ڈی ہائی وے پر گڈانی موڑ کے مقام پر مزدا ٹرک اور ویگو گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضاکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو متاثرہ گاڑی سے نکال کر جام غلام قادر سول اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کی شکار ویگو مقامی سیمنٹ فیکٹری کی بتائی جاتی ہے، جس میں فیکٹری کے افسر غفار اور ان کے گن مین ساجن سوار تھے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب حب ہی کے علاقے میں مین آر سی ڈی ہائی وے پر بوندا باندی کے باعث پھسلن کی وجہ سے مسافر کوچ الٹ گئی، جس سے کوچ میں سوار ایک بچہ جاں بحق جبکہ9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔