بہت زیادہ تمباکو نوشی بینائی کے لیے بھی نقصان دہ ہے، تحقیق

209

سیگریٹ نوشی کی عادت پھیپھڑوں کے لیے تو تباہ کن ہوتی ہی ہےلیکن اس کے دیگر بھی کئی نقصانات ہیں، نئی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال بینائی کےلیے بھی نقصان دہ ہے ۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ دن میں 20 سے زیادہ سیگریٹ پینے سے بینائی انتہائی متاثر ہوسکتی ہے۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق اس وقت امریکا کی 3 کروڑ 43 لاکھ نوجوانوں کی تعداد سیگریٹ پیتی ہے جن میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ نوجوان کسی نہ کسی مرض میں مبتلا ہیں۔

حالیہ تحقیق میں 71 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو دن میں 15 سے کم سیگریٹ پینے کے عادی ہیں جبکہ 63 ایسے افراد جو یومیہ 20 سیگریٹ سے زیادہ پینے کے عادی ہیں جن کی عمر 25 سے 45 سال کے درمیان تھی جن کی بینائی کا ٹیسٹ ان کی عمر کے حساب سے کیا گیا۔

تحقیق کے دوران تمام افراد کو کئی رنگ دکھائے گئےتو معلوم ہوا کہ جو افراد زیادہ سیگریٹ پیتے ہیں انہیں سرخ، سبز، نیلے اور زرد رنگ پہنچاننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ تحقیق کے بعد نتیجہ اخذ کیا گیا کہ بہت زیادہ تمباکو نوشی سے بینائی متاثر اور رنگوں کو پہچانے کی صلاحیت ختم ہوسکتی ہے۔