سام سنگ نے گلیکسی ایس 10کی نئی سیریز متعارف کروا دی

234

کراچی :سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے اپنے پہلے گلیکسی  کے اجراء کے کامیاب عشرہ کے بعد پریمیم سمارٹ فونز گلیکسی S10 کی نئی سیریز متعارف کرا دی ہے۔ تین منفرد ڈیوائسز کے ساتھ گلیکسی S10 آج کی سمارٹ فون مارکیٹ کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے اس لئے صارفین اسے اپنی پسند کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔ ہر ڈیوائس نیکسٹ جنریشن تجربہ کی حامل ہے اور ڈسپلے، کیمرہ اور پرفارمنس میں صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
ایک عشرہ کی جدتوں کا حامل گلیکسی S10 ان لوگوں کے لئے تیار کیا گیا ہے جو بھرپور کارکردگی کا حامل پریمیم سمارٹ فون چاہتے ہیں اور اس میں نیکسٹ جنریشن تجربہ کی بنیاد فراہم کی گئی ہے۔ وہ صارفین جو سپر چارجڈ ڈیوائس چاہتے ہیں، ان کے لئے گلیکسی S10 پلس تیار کیا گیا ہے جو ڈسپلے سے کیمرہ اور اگلے درجے کی کارکردگی کا حامل ہے۔ گلیکسی S10 فائیو جی ان لوگوں کے لئے تیار کیا گیا ہے جو سب کچھ چاہتے ہیں۔
نئے ڈائنامک ایمولڈ ڈسپلے، نیکسٹ جنریشن کیمرہ اور انٹیلی جنٹ پرفارمنس کی خصوصیات کے ساتھ گلیکسی S10 سیریز صارفین کو زیادہ انتخاب فراہم کرتی ہے اورا سمارٹ فون کے لئے ایک نیا معیار ترتیب دیتی ہے۔
سام سنگ الیکٹرونکس کے آئی ٹی اینڈ موبائل کمیونیکیشنز ڈویژن کے سی ای او و صدر ڈی جے کوہ نے کہا کہ 10 سال قبل اپنے آغاز سے گلیکسی ایس سیریز پریمیم انوویشن کے لئے تیار تھی جو صارفین کو شاندار تجربہ اور اہلیت فراہم کرتی ہیں جو انہیں اپنے لئے موزوں ڈیوائس کے انتخاب کے قابل بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلیکسی S10 اسی قابل اعتماد میراث کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے اور ڈسپلے، کیمرہ اور کارکردگی میں جدت پیش کرتا ہے۔ چار قیمتی ڈیوائسز کو منفرد سوچ کے حامل صارفین کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سام سنگ کو سمارٹ فون ٹیکنالوجی کے نئے دور کو شروع کرنے میں ایک عشرہ کی انڈسٹری لیڈر شپ کی بالادستی حاصل ہے۔
گلیکسی S10 میں سام سنگ کی اب تک کی بہترین سکرین فراہم کی گئی ہے جو دنیا کا پہلا ڈائنامک ایمولڈ ڈسپلے ہے۔ پہلا HDR10+ سرٹیفائیڈ سمارٹ فون ہونے کی حیثیت سے اس کا ڈسپلے واضح ڈیجیٹل مواد پیش کرتا ہے جس سے صارفین روشن اور حقیقت پر مبنی تصاویر کے لئے رنگوں کی وسیع رینج سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ گلیکسی S10 کا ڈائنامک ایمولڈ ڈسپلے VDE تصدیق شدہ ہے۔ اس ڈیوائس پر صارفین ناگوار روشنی کے ماحول میں بھی درست رنگوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس فون میں تصویر کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر T220V Rheinland-certified Eye Comfort display کے ذریعے ڈائنامک ایمولڈ ڈسپلے بلو لائٹ کو کم کرتا ہے۔ گلیکسی S10 کا منفرد انفی نیٹی او ڈسپلے سینسرز اور کیمرہ ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔ صارفین کسی پریشانی کے بغیر اپنی سکرین کو زیادہ پھیلا سکتے ہیں۔
گلیکسی S10 کے ڈائنامک ایمولڈ ڈسپلے میں الٹرا سونک فنگر پرنٹ سکینر بھی دیا گیا ہے جو صارفین کے انگوٹھے کے نشان کی 3D شکل کو ریڈ کر سکتا ہے۔ دنیا کی پہلی FIDO الائنس بائیو میٹرک کمپوننٹ سرٹیفیکیشن کے ساتھ اس کی نیکسٹ جنریشن بائیو میٹرک تصدیق صارفین کیلئے ڈیوائس کے تحفظ کو ممکن بناتی ہے۔
سام سنگ گلیکسی S10 میں نئی کیمرہ ٹیکنالوجی اور ایڈوانسڈ انٹیلی جنس متعارف کرائی گئی ہے جس سے شاندار شاٹس اور ویڈیوز آسانی سے نکالی جا سکتی ہیں۔ S سیریز میں پہلی مرتبہ گلیکسی S10 میں الٹرا وائیڈ لینس فراہم کیا گیا ہے جو انسانی آنکھ کی طرح 123 ڈگری فیلڈ کا نظارہ پیش کرتا ہے۔
گلیکسی S10 میں ڈیجیٹل سٹیبلائزیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ سپر سٹیڈی ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں صارفین کسی کنسرٹ کے درمیان میں ڈانس یا موٹر سائیکل سواری کے دوران ہر تفصیل کو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس فون کے دونوں کیمرے یو ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر نکال سکتے ہیں۔ انڈسٹری میں پہلی مرتبہ اس کا پچھلا کیمرہ HDR10+ معیار کی ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
گلیکسی S10 نیورل پروسیسنگ یونٹ (این پی یو) کے ساتھ پہلے ہی زیادہ درست سمارٹ فیچرز فراہم کرتا ہے جس سے صارفین Pro-grade تصاویر حاصل کر سکتے ہیں۔ سین آپٹمائزر این پی یو کے باعث اب زیادہ مناظر کو محفوظ کیا جا سکتا ہے جو زیادہ بہتر طریقے سے پراسیس کر سکتا ہے۔
گلیکسی ایس 10 بہترین ہارڈ ویئر اور مشین لرننگ سافٹ ویئر سے تیار کیا گیا ہے۔ AI پاور پرفارمنس اور انٹیلی جنٹ وائی فائی کے ساتھ گلیکسی S10 سام سنگ کی سب سے زیادہ انٹیلی جنٹ ڈیوائس ہے۔
سام سنگ نے گلیکسی S10 میں وائرلیس پاور شیئر متعارف کروایا ہے جس سے Qi-certified سمارٹ فونز کو آسانی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گلیکسی S10 خود بخود اور دوسری ڈیوائس اور وائرلیس پاور شیئر کے ذریعے چارج ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
گلیکسی S10 کا نیا اے آئی سافٹ ویئر بیٹری، سی پی یو، ریم اور ڈیوائس کے درجہ حرارت کو زیادہ سے زیادہ صلاحیت کا حامل بناتا ہے۔ گلیکسی S10 کی اے آئی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین اپنی ایپلی کیشنز کو بہترین طریقے سے چلا سکتے ہیں۔
گلیکسی S10 میں انٹیلی جنٹ وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو WIFI اور LTE کے مابین کسی تعطل کے بغیر رابطہ بحال رکھتی ہے۔ گلیکسی S10 وائی فائی 6 اسٹینڈرڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے جس سے وائی فائی کی بہترین کارکردگی ممکن ہوتی ہے۔
گلیکسی S10 میں Bixby صارفین کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس میں پہلے سے ترتیب دیئے گئے معمولات کے ساتھ گلیکسی ایس 10 صارفین کو ڈیوائس میں ٹچ کے کم استعمال کو ممکن بناتے ہوئے آسانی فراہم کرتا ہے۔
ٹو جی، تھری جی اور فور جی کی طرح فائیو جی کے اس دور میں سام سنگ فائیو جی کی سہولیات صارفین کو پہنچانے کیلئے بڑے کیریئرز کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ اب سام سنگ گلیکسی S10 فائیو جی جو سام سنگ کا پہلا فائیو جی سمارٹ فون ہے، کے ساتھ صارفین کے ہاتھوں میں فائیو جی کی طاقت پہنچا رہا ہے۔ گلیکسی S10 فائیو جی کے صارفین منٹوں میں ٹی وی شو کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ بغیر کسی رکاوٹ کے گرافکس رچ کلاؤڈ گیمز کھیل سکتے ہیں۔ صارفین اس فون پر وی آر اور اے آر کا تجربہ بھی حاصل کر سکتا ہے اور رئیل ٹائم 4K ویڈیو کالز کے ذریعے اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ رابطہ میں رہ سکتے ہیں۔ فائیو جی کنیکٹیویٹی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سام سنگ گلیکسی S10 فائیو جی فیچرز کے ساتھ گلیکسی ایس سیریز کا سب سے بڑا فون ہے جس میں 6.7 انچ کا انفی نیٹی۔او ڈسپلے، سام سنگ کا 3D ڈیپتھ کیمرہ جو تھری ڈی تصاویر لینے کی سہولت سے آراستہ ہے، موجود ہے۔ اس کے علاوہ اس فون میں 4500mAh کی بیٹری 25W پر سپر فاسٹ چارجنگ کی سہولت کے ساتھ فراہم کی گئی ہے۔
گلیکسی S10 کی سیریز ہر وہ سہولت فراہم کرتی ہے جس کی صارفین کو ضرورت ہے جس میں فاسٹ وائرلیس چارجنگ 2.0، آئی پی 68 واٹر اینڈ ڈسٹ پروف، نیکسٹ جنریشن پروسیسر اور Bixby، سام سنگ ہیلتھ، سام سنگ پے اور سام سنگ Dex جیسی سہولیات شامل ہیں۔
S10 پلس میں 1TB بلٹ ان سٹوریج فراہم کی گئی ہے جبکہ اس میں 512 جی بی سے 1.5 ٹی بی تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ لگایا جا سکتا ہے۔
گلیکسی S10 اور گلیکسی S10 پلس Prism وائٹ، Prism بلیک اور Prism گرین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ گلیکسی S10 پلس نئے پریمیم سیرامک ماڈلز سیرامک بلیک اور سیرامک وائٹ رنگوں میں بھی دستیاب ہوگا۔
گلیکسی S10 اور گلیکسی S10 پلس 8 مارچ 2019ء تک مخصوص مارکیٹوں اور آن لائن فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔ گلیکسی S10 کی قیمت 164,999 روپے اور گلیکسی S10+ کی قیمت 179,999 روپے ہوگی۔ گلیکسی S10 اور گلیکسی S10 پلس کے لئے پری آرڈرز 21 فروری 2019ء سے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں مختصر وقت کے لئے صارفین جو گلیکسی S10 اور گلیکسی S10 کا پری آرڈر کریں گے، کو 10,000 mAH بیٹری پیک اور لیول یو پرو مفت دیا جائے گا۔