اسپیکر سندھ اسمبلی یکم مارچ تک نیب کے حوالے

311

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کو  احتساب عدالت نے   یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

 واضح رہے کے گزشتہ روز نیب نے آغا سراج کو اسلام آباد سے  آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزما میں گرفتار کیا تھا  جب کہ آغا سراج درانی کو  اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے آغا سراج کو تین  روزہ رہاداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا جب کہ انکوں گزشتہ روز ہی نجی ایرلائن کے ذریعے کراچی  پہنچایا جہاں  انہیں سخت سیکیورٹی میں ہیڈ آفس منتقل  کیا گیا تھا۔

نیب نے آغا سراج درانی کو سخت سیکیورٹی میں  آج احتساب عدالت نمبر تین کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ آغا سراج پر آمدن سے زآئد اثاثے بنانے کا الزام ہےاور عدالت ان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالےکرے۔

عدالت نے نیب پروسیکیوٹر اور ملزم کے وکیل کے دلائل سنے کے بعد یکم مارچ تک  ملزم کو نیب کے حوالے کردیاہے ۔