بھارت کا پاکستانی نشانہ بازوں کو ویزا دینےسے انکار،آئی او سی برہم

319

سوئٹزرلینڈ: پاکستانی نشانہ بازوں کو ویزا  نہ جاری  کرنے پر  انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) نے بھارت کو مستقبل کی میزبانی دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  2020 میں ہونے والے  اولمپکس مقابلوں کے لیے  بھارت میں منعقدہ کوالیفائر میچز  میں حصہ لینے والے دو پاکستانی نشانہ باز  جی ایم بشیر اور خلیل احمدنے ویزا کے لیے اپلائی کیا تھا  چناچہ پلوامہ حملے کے باعث بھارت نے پاکستان سے دشمنی نکالتے ہوئے  نشانہ بازوں کو ویزا  جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

ویزا  نہ جاری کرنے کی وجہ سےآئی او سی ایگزیکٹو بورڈ نے بین الاقوامی فیڈریشنز سے بھی بھارت کو ایونٹس کی میزبانی نہ دینے کا کہہ دیا اور کہا ہے کہ جب تک بھارت کھیلوں میں تعصب کا خاتمہ اور اولمپک چارٹر کی پابندی یقینی نہیں بناتا مستقبل میں بھی ایونٹس کی میزبانی نہ دی جائے۔

آئی او سی نے بھارت میں ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ کے 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ کا اولمپک کوالیفائر کا درجہ بھی دستبردار کردیا ہے۔آئی او سی کی جانب سے  انٹرنیشنل فیڈریشن سے بھی سفارش  کی گئی کہ بھارت میں اُس وقت تک اولمپکس مقابلوں کا انعقاد نہ کیا جائے جب تک وہ مذکورہ شرائط پر پورا نہ اترے۔