آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ، نیوزی لینڈ نے دوبارہ تیسری پوزیشن حاصل کر لی

87

دبئی (جسارت نیوز) انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ نے ایک درجہ ترقی پا کر دوبارہ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستانی ٹیم 5ویں نمبر پر برقرار ہے۔ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد ٹیموں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت انگلش ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔ بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلا دیش کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد ایک سیڑھی چڑھ کر دوبارہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی جبکے اس نے جنوبی افریقا کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم 5ویں نمبر پر موجود ہے، آسٹریلیا کا چھٹا نمبر ہے جبکہ شکست خوردہ بنگلا دیشی ٹیم شکست کے باوجود7ویں نمبر پر موجود ہے۔