بھارت کی دہشت گردی پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی،چودھری عمرفاروق

57

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدرچودھری عمرفاروق گجرنے کہا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر انسانیت سوز مظالم کے بعد بھارتی ریاست راجستھان کی جے پور جیل میں انتہا پسند ہندو قیدیوں کی جانب سے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو پتھر مار کر بدترین تشدد کے بعد شہید کرنا شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی الزامات اور جھوٹ پر پاکستانی حکومت معذرت خواہانہ رویہ اور صفائیاں دینے کے بجائے قوم اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر پراعتماد فیصلے کرے۔ دہشت گرد تنظیم کا سربراہ نریندر مودی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ اس سے قبل گجرات سمیت ہندوستان بھر میں مسلمانوں پر بدترین مظالم میں مودی اور دہشت گرد گروہ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی گیدڑ بھبکیوں کے جواب میں پوری پاکستانی قوم متحد اور پرعزم ہے۔ بزدل ہندو فوج مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام سے شکست کھاچکی ہے اور مودی اس شکست پر ذہنی مریض بن چکا ہے۔ پاکستان کا ہر ذرہ ہمارے لیے مسجد کی طرح پاک اور مقدس ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت پاکستان کے غیور عوام گائے کے پجاری کو منہ توڑ جواب دیں گے۔