پلوامہ حملہ نائن الیون کی طرح فراڈاورڈراما ہے ،شمس الرحمن سواتی

65

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)صدرسیاسی و مشاورتی کونسل جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ بھارت کی کسی جارحیت کی صورت پوری قوم سیسہ پلائی دیوارثابت ہوگی ،پلوامہ حملہ نائن الیون کی طرح فراڈاورڈراما ہے کشمیر ی عوام پر انسانیت سوزمظالم پرمسلمان ممالک اور عالمی برداری اپنا کرداراداکرے، قرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے امہ تباہی کا شکارہے۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے فیض الاسلام میں منعقد ہ تقریب اورذمے داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رہنماجماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستانی عوام بدترین مسائل کا شکارہے موجود ہ حکومت نے مہنگائی ،بے روزگاری ،بجلی وسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیا ،ان تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ﷺکے قیام میں ہے قوم اسلامی نظام کے قیام کیلیے جماعت اسلامی کے دیانت دارقیادت کاساتھ دے۔