مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کا اجلاس 26 فروری کو جدہ میں ہوگا جس میں رکن ممالک کے مستقل مندوبین شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں 45 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے بعد بھارت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم بڑھا دیے اور مختلف علاقوں میں کشمیری طلبہ اور شہریوں پر تشدد کرکے انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔