گورنر سندھ کا زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کے والدسے ٹیلیفونک رابطہ 

152

کوئٹہ (آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں جاں بحق ہونے والے 5 بچوں کے والد فیصل پانیزئی سے بذریعہ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ گورنر سندھ نے افسوسناک واقعے پر بچوں کے والد سے تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں‘واقعے کی تحقیقات جاری ہیں‘ ذمے دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔