ٹنڈو آدم پریس کلب کے سامنے مزدور کی برطرفی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

74

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں مزدوروں کی برطرفی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ ٹنڈو آدم میں فیکٹری کے مالک کی جانب سے مزدور کی برطرفی کیخلاف سیکڑوں مزدوروں نے سلطان خاصخیلی اور دیگر کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ لیبر انسپکٹر کی ملی بھگت سے فیکٹری مالکان مزدوروں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں جبکہ لیبر دفاتر بھی بند ہیں، حکام با لا نوٹس لیں۔