ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا اجلاس میاں مقصود احمد کی زیر صدارت کل ہوگا

112

لاہور(وقائع نگارخصوصی)ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا اہم اجلاس صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب میاں مقصود احمد کی زیر صدارت مورخہ 26فروری 2019بروز منگل صبح 10 بجے دفتر جماعت اسلامی پنجاب منصورہ میں ہو گا ۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔اجلاس میں مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل حاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر اور مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ خصوصی شرکت کریں گے ۔