پاک بھارت جنگ عالمی جنگ سے زیادہ ہولناک ہو گی : شیخ رشید

298
وزیر ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو یہ عالمی جنگ سے بھی زیادہ ہولناک ہو گی۔
مودی سرکار پانچ ریاستوں میں انتخابات ہارنے کی وجہ سے جنگی جنون میں مبتلا ہو گئی ہے لیکن اسے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کے امن کے پیغام کو سمجھنا ہوگا اور حماقت سے باز رہنا ہوگا کیونکہ پاکستان کی پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ کی طرح پاکستانی فضائیہ نے آج بھی اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے بھی شیخ رشید اپنے ویڈیو پیغامات کی وجہ سے بھارتی میڈیا کا نشانہ بنے رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھی سخت موقف اختیار کیا تھا۔