وزیر ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو یہ عالمی جنگ سے بھی زیادہ ہولناک ہو گی۔
مودی سرکار پانچ ریاستوں میں انتخابات ہارنے کی وجہ سے جنگی جنون میں مبتلا ہو گئی ہے لیکن اسے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کے امن کے پیغام کو سمجھنا ہوگا اور حماقت سے باز رہنا ہوگا کیونکہ پاکستان کی پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ کی طرح پاکستانی فضائیہ نے آج بھی اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے بھی شیخ رشید اپنے ویڈیو پیغامات کی وجہ سے بھارتی میڈیا کا نشانہ بنے رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھی سخت موقف اختیار کیا تھا۔