بھارت نےطیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا

380

نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنا طیارہ تباہ ہونے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کااعتراف کرلیا ۔

 بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کی جانب سے انتہائی مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے  اعتراف کیا کہ پاک فضائیہ نے ان کی تین ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جب کہ اس بات  کی انہوں نے تصدیق کی کہ ان کا ایک مگ 21 طیارہ تباہ ہوچکا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کے پاکستان اور بھارتی فضائیہ کا ٹکراؤ  ہوا جس میں  ان کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

 پائلٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ لاپتہ ہے، اور اس کے پاکستانی تحویل میں ہونے کی اطلاعات کی تصدیق کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح  پاکستانی ایئر فورس نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے ۔ ان میں سے ایک مقبوضہ کشمیر اوردوسرا آزاد کشمیر میں گرا۔ پاکستانی جانب گرنےو الے جہاز کے دونوں پائلٹ حراست میں لے لیے گئے ہیں۔