ٹوئٹر پر ‘پاک آرمی زندہ باد’ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

555

پاکستان کے بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب کے بعد سوشل میڈیا پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ‘پاکستان آرمی زندہ باد’، ‘پاکستان اسٹرائیکس بیک’ اور ‘پاکستان ایئرفورسز ہمارا فخر’ کے نام سے ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستان فورسز کے خوب چرچے ہیں اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف تصاویر کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں #PakistanArmyZindabad، #PakistanStrikesBack اور #PakistanAirForceOurPride ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔

ٹوئٹر صارف حسنین شاہ نے دو تصاویر شیئر کیں اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے 6 درخت بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کے برابر ہے۔

ظفر محمود نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اگر آپ کا بولر یا جہاز لائن کراس کرے گا تو اس کا نتیجہ یقیناً سرپرائز ہوگا۔سدرہ نامی ٹوئٹر صارف نے عالمی میڈیا پر شہ سرخیاں بننے والی خبروں کے تراشے شیئر کیے اور لکھا کہ اسے سرجیکل اسٹرائیک کہا جاتا ہے جسے ہر کوئی بیان کرتا ہے۔