ہمارے صحافی لے لو ابھینندن دے دو : بھارتی عوام کی دہائی

386
جنگ کی گردان کرنے والے چند بھارتی اینکپرسنز
بھارتی میڈیا کے جنگی جنون سے اب بھارت کی عوام بھی تنگ آ چکی ہے۔ بھارتی ٹویٹر صارفین بھی جنگ سے گریز کی باتیں کر رہے ہیں اور صورتحال کی کشیدگی پر ہندوستانی میڈیا اور صحافیوں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان ہم سے ہمارے وہ تمام صحافی لے لے جو میڈیا پر بیٹھے مسلسل جنگ پر اکسا رہے ہیں ۔
انڈین ٹویٹر صارف ویبھاؤ وشال نے ٹویٹر پر لکھا کہ پیارے پاکستان ! ہمیں ہمارا ونگ کمانڈر ابھینندن واپس کر دو اور ہمارے نیوز اینکرز کو لے لو۔ ان سب کو اپنے پاس رکھو اور ان کے ساتھ جو چاہتے ہو کرو اور برائے مہربانی انہیں کبھی واپس مت بھیجنا۔
ایک اور صارف نے کہا کہ پاکستان ہمارے جنگ کے لئے اکسانے والے تمام صحافیوں کو لے لے کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو جنگ کرنا چاہتے ہیں اور انہیں ہی لڑنا چاہیے۔
موہاری کوپال نے لکھا ہمارا ایک پائلٹ ان کرائے کے نیوز اینکر سے لاکھ درجے بہتر ہے ۔ پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے میڈیا کے لوگوں کو لے کر ہمیں ہمارا پائلٹ واپس کر دے ۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد سے ہی انڈین میڈیا جنگی جنون میں مبتلا ہے اور مسلسل پاکستان سے بدلہ لینے کی گردان رٹ رہا ہے۔