بھارتی پائیلٹ کو پکڑنے کے بعد ملکی سرمایہ کاروں نے مندی کا خاتمہ

306

کراچی
بہادرپاکستان افواج کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کیلئے آنے والے جہازوں کو مار گرائے جانے اور بھارتی پائیلٹ کو پکڑنے کے بعد ملکی سرمایہ کاروں میں بھی جوش پیدا ہوگیا اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار حصص پر جاری مندی کے سائے چھٹ گئے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوکاروبار حصص میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38700،38800،38900اور39000کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،70.32فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا البتہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت41.76فیصدکم رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمایہ میں69ارب89کروڑروپے سے زائدکااضافہ ہوا۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث جمعرات کو کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 38559پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاتاہم پاکستان کی جانب سے انڈیاپر جوابی وار کرنے اور دوانڈین طیارے گرانے کی خبروں پر حکومتی مالیاتی اداروں اورمقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بیکنگ،توانائی، سیمنٹ،فوڈزاور دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں کئی دنوں سے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے اور کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 39151پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس361.92پوائنٹس اضافے سے39054.61پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس114.72پوائنٹس اضافے سے18777.18پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس542.85پوائنٹس اضافے سے65510.03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس261.24پوائنٹس اضافے سے28506.65پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے256کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،84کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔جمعرات کومجموعی طور پر15کروڑ93لاکھ85ہزار200شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت11کروڑ43لاکھ30شیئرزکم ہیں۔تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ69ارب89کروڑ66ہزار709روپے بڑھ کر78کھرب17ارب67کروڑ21لاکھ86ہزار424روپے ہوگیا۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت68.00روپے اضافے سے1599.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت65.92روپے اضافے سے2582.20روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت300.00روپے کمی سے8200.00روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت25.00روپے کمی سے475.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ33لاکھ69ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت30پیسے اضافے سے12.69روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں98لاکھ8ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے1.40روپے ہوگئی۔