سپریم کورٹ نے 73 مرتبہ عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا

556

اسلام آباد : خود کش بم تیار کرنے کے الزام میں  قید ملزم صوفی بابا   کو سپریم کورٹ نے رہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ میں چیف جسٹس  آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر پنجاب نے موقف اختیار کیا کے ملزم نے سخی سرور دربار پر حملے کے لیے اور خودکش حملہ آور تیار کیے تھے جس کا ملزم نے اعترافی بیان دیا ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کے عجیب بات ہے کے ملزم   کے بیان پر پولیس نے عدالت میں کوئی  ثبوت پیش نہیں کیا ہے،عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے  حملہ آورو کو تیار کرنے والے  خلاف  کوئی ثبوت ہی نہیں ہے۔

تا ہم عدالت نے  ایڈیشنل پراسیکیوٹر کے تمام دلائل سنے کے بعدفیصلہ دیاکے ملزم خودکش حملے کے موقع پر موجود نہیں تھا، ملزم کے خلاف پراسیکیوشن نے کوئی ثبوت نہیں دیا لہٰذا ملزم کو شک کا فائد ہ دیتے ہوئے بری کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ تین اپریل 2011 میں ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور کے مزار پر خودکش حملہ ہوا جس میں 50 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ  ٹرائل کورٹ نے ملزم کو اس الزام میں 52 مرتبہ سزائے موت اور73 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔