بھارتی احسان فراموشی ،ابھینندن کی رہائی عوام بھڑک اٹھے

635

پاکستان حکومت کی جانب سے ابھینندن کی رہائی کا معاملہ ،سوشل میڈیا صارفین اور عوام دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک اور جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی کی گرفتاری پر جہاں بھارت میں کہرام مچا ہوا ہے وہیں وہ پاکستان دھمکیاں دینے میں لگا ہوا ہے،ایک جانب بھارتی میڈیا عوام کو جنگی جنون میں مبتلا کررہا ہے تو دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے امن کا پیغام دیتے ہوئے بھارتی گرفتار فوجی ابھینندن کو رہا کررہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا اور سابق جنرل اپنی عوام کو یہ دے کر تسلی دے رہے ہیں کہ ابھینند ن ان کا ہیرو ہےجبکہ پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے اور بھارت سے ڈرنے کا بیانیا دے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھینندن پر احسان نہیں کررہا ہے جنیوا کنونشن کے تحت پاکستان کو اس کا خیال رکھنا ہے ،بھارتی رویے کے خلاف ملک بھر میں بھارت مخالف جبکہ حکومت پاکستان کو اس فیصلے پر نظر ثانی کا کہا جارہا ہے ۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک بھارت معافی نہیں مانگتا اس کے فوجی حوالگی پاکستان کی کمزوری کا پیغام دے رہی ہے۔