بھارتی جارحیت کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کی ریلیاں 

105

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں نے بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے۔ کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی ، اسلامی جمعیت طلبہ ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ، سنی اتحاد کونسل اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں اور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوئے ، مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھار رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے ، پاکستان کی امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مظاہرین بھارتی پرچم اور مودی کے پتلے نظر آتش کیے۔