بھارت خطے کے امن کو خطر ہ میں ڈال رہاہے،متحدہ نانبائی

379

راولپنڈی(جسارت نیوز) آل پاکستان متحد نانبائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے بھارتی بزدلانہ فضائی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت خطے کے امن کو خطر ہ میں ڈال رہاہے کسی بھی بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیں گے پور ی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے پاکستان کی معاشی اور اقتصادی ترقی دشمنان وطن کو ہضم نہیں ہورہی ہے پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی جنگی جنون کو خاک میں ملانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے پوری قوم دشمنان وطن کا غرور خاک میں ملا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد شفیق قریشی اور جنرل سیکر ٹری محمد خورشید قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ محمد شفیق قریشی نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے قوم کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلیے ہر دم تیار ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی آنکھیں نکال دی جائیں گی بھارتی پلوامہ ڈرامے پر اپنے ہی لیڈروں کے سوالات اٹھانے کی خفت مٹانے کیلیے حواس باختہ بھارت نے علی الصبح لائین آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی بزدل بھارتی فضائیہ 3 سے 4 میل مظفر آباد سیکٹر میں داخل ہوتے ہی پاکستانی فضائیہ کے مستعد شاہینوں کی بروقت کارروائی نے بزدل دشمن کوبھاگنے پر مجبور کر دیااور بزدل نے ایمونیشن کھلے علاقے میں گراتے ہوئے اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہا ۔محمدخورشید قریشی نے کہا کہ دشمن کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستانی قومیں آج بھی 65 والا جذبہ موجود ہے ہمارا ہر جوان دفاع وطن پر قربان ہونے کے جذبہ سے سرشار ہے جنگ صرف فوج نہیں قوم لڑتی ہے اور پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے اور دشمن کو یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان ایک اٹیمی صلاحیت اور جدید میزائل ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہے ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کی نسلیں خمیازہ بھگتیں گی