سبی میں 4.1 شدت کا زلزلہ

94

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے سبی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پر شدت4.1 جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سبی سے 55 کلومیٹر جنوب مشرق تھا۔