ڈیرہ بگٹی میں گیس بھر نے سے دھما کا  بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی

97

ڈیرہ بگٹی ( آن لائن) ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے زین لوٹی میں کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے کمرے کی چھت کا ایک حصہ گر گیا ،چھت گرنے اور جھلسنے کے باعث مالک مکان اور اس کی اہلیہ اور بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے لیویز حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ روز اعلی’ الصبح تقریبا” تین بجے پیش آیا لیویز حکام کے مطابق واقعہ گھر والوں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ اہل خانہ سونے سے پہلے گیس بند کرنا بھول گئے تھے واقعے میں مالک مکان او جی ڈی سی ایل ملازم غلام نبی بگٹی اس کی اہلیہ اور تین بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔