امریکہ نےجدید مزائل سسٹم اسرائیل میں نصب کردیا

244

امریکہ نے اسرائیل سے مزید عسکری تعلقات مضبوط کرنے کے لیے جدید ترین میزائل سسٹم اسرائیل میں نصب کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ میں امریکی کمان کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے جدید ترین مزائل سسٹم تھاڈ ( ٹرمینل ہائی الٹیڈیوڈ ایریا ڈیفنس)  کو اسرائیل میں نصب کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دنیا بھر میں مزائل سسٹم تعینات کرنے کا مقصد امریکی فوجی صلاحیت کو جانچنا ہے۔

ترجمان نے سکیورٹی وجوہات کو پیش نظر مزائل کی تنصیب میں درکار وقت کو بتانے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ سسٹم امریکی عسکری کمپنی ‘لوک ہیڈ مارٹن’ نے تیار کیا ہے۔