جماعت اسلامی کی تحفظ پاکستان مہم عوام میں نیا عزم پیدا کر ے گی

92

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کارابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں زونل ذمے دارن کا امیرزون عمران رشیدکی زیرصدارت غلام محمدآبادمیں پلاننگ اور خصوصی جائزہ اجلاس ۔زونل جنرل سیکرٹری رانامحمد اقرار، نائب امیر محمدسلیم انصاری، نائب امیر میاں ارشدجاوید،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکبر حیات باجوہ،سی سی امرء،چودھری عبدالغفور، رانا محمد اسرارخاں،حافظ ارشدعلی،چوہدری محمد نواز، شاہد اسلام ، لیاقت علی،بوٹارحمانی،حاجی عبدالقیوم،جے آئی یوتھ کے زونل صدر محمدنعیم اورخصوصی طور پر قاری محمدنوازخطیب جامع مسجدبدراورطارق حسین نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں رابطہ عوام کے سلسلے میں تمام سٹی کونسلزمیں تبلیغی کیمپ لگانے گھرگھرتک دعوت پہنچانے اورکتابچے ودیگرپمفلٹ تقسیم کرنے کی پلاننگ کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زونل امیر عمران رشیدنے کہاکہ جماعت اسلامی نے موجو دہ حالات کے تناظر میں رابطہ عوام مہم کو تحفظ پاکستان مہم میں بد ل دیا ہے، جماعت اسلامی کی تحفظ پاکستان مہم عوام میں نیا عزم اور حو صلہ پیدا کر ے گی، یکم مارچ سے شروع رابطہ عوام مہم میں کارکنان کے وفودپی پی117کے ہرگھرتک جماعت اسلامی کی دعوت اور پرامن اسلامی انقلاب کا پیغام پہنچائیں گے،اس سلسلے میں زون میں ہزاروں گھروں پر دستک دے کر انھیں جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جائے گیا۔انہوں نے کہا تحفظ پاکستان مہم کے ذریعے لاکھوں لو گوں کو جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جا ئے گی۔ مسائل کے خاتمے اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے مٹھی بھر اشرافیہ کو مسترد کرنا ہو گا اور دین دار قیادت کو منتخب کر نا ہو گا۔جماعت اسلامی کی قیادت ملک کو اسلامی اور خوشحال بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا اس مہم کے ذریعے عوام کو بیدار کرنے اور اسلامی نظام کے لیے ان کی حمایت حاصل کرنے کی اجتماعی کوشش کی جائے گی۔ عام دنوں میں بھی دعوت کا یہ کام جماعت کے ہر کارکن کا ہر روز کا معمول ہے۔ ایسی مہمات کے ذریعے قوم کو یہ پیغام دینا مقصود ہوتا ہے کہ جن مشکلات میں ہم گھرے ہوئے ہیں اور جن کا رونا ہر شخص روتا ہے، ان سے نکلنے کا راستہ موجود ہے اور وہ ہے اسلامی نظام کا نفاذ۔
خانیوال،جعلی نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقد مہ درج
خانیوال (اے پی پی) پیٹرولنگ پولیس خالق آباد کی کارروائی دوران گشت پڑتال حسینی چوک موٹر سائیکل سوار کو چیک کیاایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کی ویب سائٹ پر دوران چیکنگ موٹر سائیکل پر لگی نمبر پلیٹ جعلی نکلی ملزم محمد جہانگیر کو موٹر سائیکل سمیت تحویل میں لے کر تھانہ کچاکھوہ کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔