ہم امن پسند قوم اورپاکستان ذمے دار ملک ہے،حافظ امان اللہ

59

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ اورجنرل سیکرٹری سلمان سعیدنے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور پہلی ایٹمی قوت ہے یہ ہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت تمام طاغوتی قوتوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔ نظریہ پاکستان سمیت ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پوری قوم کی ذمے داری ہے۔ بھارت ایک طرف پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے تو دوسری طرف نہتے مظلوم کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے،خواتین کی عصمت دری،نوجوانوں کو ٹارچل سیلوں میں تشددکا نشانہ،چھرے مارنے والی بندوق سے لوگوں کو آنکھوں کے نور سے محروم کیا جارہاہے، جس کے نتیجے میں وادی میں آزادی کی جدوجہد تیز خاص طور پرنوجوانوں کے شوق شہادت اورجذبہ جہاد بڑہ رہا ہے،بھارت کی اس سفاکیت پرعالمی ضمیرسمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کا خاموش تماشائی کرادارافسوس ناک اورشرمناک ہے، کشمیرسے فلسطین تک مسلمانوں کی نسل کشی پراوآئی سی کا کردار بھی افسوس ناک ہے۔ بھارت اپنی ناکامی اور کشمیر میں جدوجہد آزادی کی تحریک سے بوکھلا کر پاکستان پر الزام، دھمکیاں و جارحیت کی کوشش کررہا ہے ۔ پاک فوج کے جوانوں کو سلام ہے کہ جنہوں نے وطن کی سالمیت کیلیے شوق شہادت و جذبہ جہاد کے تحت دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔