جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کے انتخابات مکمل ،انعام الحق اعوان

98

راولپنڈی(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی پنجاب شمالی کی صوبائی شوریٰ کے انتخابات مکمل ہوگئے ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق گزشتہ روزصوبائی الیکشن کمشنرڈاکٹرخالدمحمود ثاقب نے نومنتخب اراکین شوریٰ کااعلان کیا ۔ترجمان کے مطابق امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم ،نائب امیرصوبہ ڈاکٹر مبشر احمد صدیقی اورصوبائی جنرل سیکرٹری اقبال خان بربنائے عہدہ صوبائی شوریٰ کے رکن ہوں گے جبکہ ضلع اٹک سے سردارامجدعلی خان ، خوشاب مولانا فدا الرحمن ، بھکر ڈاکٹر نثاراحمد ملک ، چکوال محمداشرف آصف ، میانوالی عبدالوہاب نیازی،کوہسارعتیق الرحمن عباسی،راولپنڈی رورل راجا محمدجواد،محمدوقاص خان ،راولپنڈی سٹی سید عارف شیرازی ،سیدعزیرحامد،جہلم ڈاکٹرقاسم محمود، سرگودھا سٹی حاجی جاوید اقبال احمدچیمہ، ڈاکٹر محمد فاروق ، سرگودھا بھلوال ملک عبدالمعنم اعوان ،منڈی بہاو الدین رانا محمد اعظم ،محمدضیغم مغیرہ ،سیف اللہ ساہی ، گجرات سیدضیا اللہ شاہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر خالد محمود ثاقب ، چودھری انصرمحمود ایڈووکیٹ،چوہدری عرفان احمدصفی اور ضلع اسلا م آباد سے نصراللہ رندھاوا، زبیر صفدر ، حافظ تنویراحمداورقاری امیرعثمان ارکان صوبائی شوریٰ منتخب ہوئے ہیں ۔