پاکستان سے27 کمپنیاں انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی میں شرکت کریں گی

291

انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک اینڈ یارن ایکسپو اسپرنگ میں شرکت سے ٹیکسٹائل صنعت کی قدر میں اضافہ کا امکا ن

پاکستان نے چین سے مشترکہ اداروں، صنعتی، سماجی ، اقتصادی اور زرعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے

پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری  کے تحت مشترکہ اداروں، صنعتی، سماجی ، اقتصادی اور زرعی تعاون کو فروغ دینے کیلے 2019 کو دونوں ممالک کے لئے ایک اقتصادی تعاون کا سال بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کی جانے والی صنعت کاری کے ذریعے ٹیکسٹائل کی صنعت کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی ایک جامع حکمت عملی کے تحت منصوبہ بندی کرنی ہوگی تا کہ یہ ون بیلٹ ون روڈ کا استحصال گلف سے لے کر یورپ تک کی کپڑے کی ضرورت کو پورا کرنے میں مددگارثابت ہوگا۔

انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک میں ،اپیرل، فیبرک اور ایسے سیریز بنانے والی کمپنیاں اس صنعت سے جڑے ہوئے ہزاروں خریداروں اور سپلائرز کی توجہ کو اپنی طرف مبذول کریں گے۔ یہ نمائش 12 سے 14 مارچ 2019 شنگھائی، چین میں یارن ایکسپو اور انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم کے اسپرنگ ایڈیشن کے ساتھ ہوگی۔

یارن ایکسپو اور انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم کے ساتھ اس نمائش میں گزشتہ برس 4,053 نمائش کنندگان نے 22 ممالک سے جبکہ تقریباً 100,000 تجارتی خریداروں نے دنیا بھر سے شرکت کی۔

بیونڈ دینم، ڈینم کے لئے مخصوص کردہ زون ہے جو کہ اس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کے لئے نئے طرز اور مصنوعات کی جدت کو پیش کیا جاتا ہے۔

پاکستان سے 27 نمائش کندگان اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں جن میں پریمیم نمائش کنندگان میں :
کوہِ نور،محمود ٹیکسٹائل ، سفائر ٹیکسٹائل، کمال لمیٹڈ، سرینا ٹیکسٹائل ، ریالائنس ویونگ، ایزگارڈ 9 ، سورتی انٹرپرائزز، رجبی ٹیکسٹائل، راجوانی ڈینم، ایب ٹیکس انٹر نیشنل،فضل کلاتھ اور ناصر اسپیننگ شامل ہیں۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان بھی پاکستان پویلین کا انعقاد کر رہا ہے۔

انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک اینڈ یارن ایکسپو کا آٹم ایڈیشن 25 سے 27 ستمبر کو ہوگی، اپیرل فیبرک کی نمائش ۔ٹیکس ورلڈ۔ اپیرل سورسنگ، یو ۔ایس۔اے22
سے 24 جولائی کو ہوگی جبکہ ٹیکس ورلڈ۔ اپیرل سورسنگ پیرس 16سے19 ستمبر اور افریقہ سورسینگ اینڈ فیشن ویک 9 سے12 نومبر 2019 میں ہوگی۔

تصویر کا عنوان: انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک 2018 میں کمال لمیٹڈ کا کے اسٹال کا منظر