کسانوں پر ڈیزل بم کے ڈرون حملے بند کیے جائیں،علی احمد گورایہ

236

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)کسان بورڈکے ڈویژن صدرعلی احمدگورایہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کوحکومت کاکسانوں پر تیل ڈرون بم حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوگر ملوں کی لوٹ مار کی وجہ سے قریب المرگ زرعی معیشت پر تیل بم گرا کر حکمران زرعی معیشت کی لاش کو بھی جلا دینا چاہتے ہیں حکمران طبقہ نے کسانوں پرپیٹرولم بم کا ڈرون حملہ کر کے ستر فی صد کسانوں کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو قیمت بڑھانی تھی تو مٹی کے تیل کی قیمت کوڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں کے برابر بڑھا کر اپنی تجوریاں بھر لیتی کیونکہ مٹی کے تیل کی پیٹرول اور ڈیزل میں ملاوٹ سے اربوں روپے کی زرعی مشینری،بسوں،کاروں اور ٹرانسپورٹ اور صنعتی مشینری کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت بڑھنے سے ایک طرف عوام کو خالص ڈیزل اور پیٹرول ملتا تو دوسری طرف حکومت کو بھی ٹیکس کی شکل میں فائدہ ہوتا مگر اب مٹی کے تیل اور پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں فرق سے منافع خور ملاوٹ کرکے پورے ملک کی مشینری کو تباہ کر دیں گے۔ شوگر ملوں کی لوٹ مار اورانڈین آبی دہشت گردی کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے کسان پہلے ہی پریشان تھے مگر اب تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ قریب المرگ زرعی معیشت کیلیے زہر قاتل ثابت ہو گا،کھڑی فصلیں تباہ اور آئندہ فصلوں کی پیداوار شدید متاثر ہوکر ملک قحط سالی کا شکار ہوجائے گا اور حکمرانوں کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے دم توڑتی ملکی زرعی معیشت تباہ ہو جائے گی۔تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ملکی صنعت،تجارت اور زراعت کا بھٹہ بیٹھ جائے گا۔کسان رہنمانے قیمتوں میں اضافے کومسترد کر تے ہوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران غریبوں کو مہنگائی کا تحفہ دیکرعوام کی بے بسی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔انہوں نے حکمرانوں کو وارننگ دیتے کہا کسانوں پر ڈیزل بم کے ڈرون حملے بند کیے جائیں وگرنہ کسان اور عوام سراپا احتجاج بن جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے زیر تربیت اساتذہ کی فائنل اسسمنٹ 9 ،10مارچ کو ہوگی
پشاور (اے پی پی)محکمہ تعلیم مردانہ مردان کے ترجمان جاوید اقبال کے مطابق انڈکشن پروگرام کے زیر تربیت اساتذہ کی فائنل اسسمنٹ 9 اور 10 مارچ کو منعقد ہوگی۔ پرائمری اساتذہ کی اسسمنٹ 9 مارچ جبکہ سیکنڈری اساتذہ کی اسسمنٹ 10 مارچ کو ہوگی۔ ضلع مردان میں اسسمنٹ کیلیے 3 سینٹرز جی ایچ ایس ایس بعدادہ ا‘ جی ایس ایس سیکنڈری اور جی ایس ایم ایچ ایس مردان تھری کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ زیر تربیت اساتذہ کو مقررہ دن صبح 9 بجے اپنے اپنے امتخانی سینٹر پہنچنے اور اسسمنٹ کے دن اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔