حرم شریف میں خواتین اہم ڈیوٹی پر تعینات

445

ریاض: سعودی عرب  میں پہلی بار کسی خاتون کو  حرم شریف کی انتظامی امور میں اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عورت ذات کو با اختیار  کرنے کے لیے سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں خواتین کی تقرری عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

اسی حوالے  سےسعودی عرب  میں حرم شریف کی اہم انتظامی امور کی   زمہ داری کو سرانجام دینے کے لیے   تاریخ  میں پہلی بار ایک خاتون کو تعینات کیا گیا ہے۔

 مسجد حرام اور مسجد نبوی کے جنرل امور کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ڈاکٹر فاطمہ الرشود کو حرم کے خواتین کے امورکا معاون سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فاطمہ اعلیٰ نے جامعہ ام القریٰ سے علم الحدیث میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے جب کہ اس سے قبل وہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں جنرل امور کی مشیر ڈاریکٹر برائے   خواتین امور  کی ذمہ داریاں  ادا  کر چکی ہیں۔ سنہ 2002ء میں انہیں مسجد حرام میں تدریس کی ذمہ داری سونپی گئی  تھی جو اپنی نوعیت کی سعودی عرب میں پہلی ذمہ داری تھی۔