کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی اشتہاری قرار

515

راولپنڈی کی کسٹم عدالت کی جانب سے ماڈل ایان علی کی مسلسل غیر حاضری پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے اور ان کے اثاثہ جات کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

عدالت کی جانب سے ایان علی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایان علی کی پراپرٹی کے لیے سیشن جج کراچی کو خط لکھا جائے جو مجسٹریٹ تعینات کریں تاکہ ماڈل کا فلیٹ فروخت نہ ہو سکے۔ کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ایان علی کی مسلسل غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ ملزمہ دو ماہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ہیں۔

سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل نے عدالت سے آئندہ سماعت کی تاریخ طلب کی جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ عدالتی حکم کا انتظار کریں۔ بعد ازاں عدالت نے تمام گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت کو 16 مارچ تک ملتوی کردیا۔

یاد رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر اسمگل کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔