ترک صدر کا یو این کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت

341

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انٹونیو گوٹیرش سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

صدارتی ذرائع کے مطابق  اس بات  چیت میں  پاک و ہند  کے درمیان کشیدگی اور شام کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور امن و امان سمیت مہاجرین کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی برقرار ہے، دونوں ممالک میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔