جماعت اسلامی کی تحفظ پاکستان مہم عوام میں نیا عز م پیدا کر ے گی

97

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیرمیاں عبدالستاربیگا،جنر ل سیکرٹری چودھری نویداسلم،راناوسیم احمدایڈووکیٹ،حاجی محمدحنیف اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے موجو دہ حالات کے تناظر میں رابطہ عوام مہم کو تحفظ پاکستان مہم میں بد ل دیا ہے، جماعت اسلامی کی تحفظ پاکستان مہم عوام میں نیا عز م اور حو صلہ پیدا کر ے گی، یکم مارچ سے شروع رابطہ عوام مہم میں کارکنان کے وفودپی پی114کے ہرگھرتک جماعت اسلامی کی دعوت اور پرامن اسلامی انقلاب کا پیغام پہنچارہے ہیں،اس سلسلے میں زون میں ہزاروں گھروں پر دستک دے کر انہیں جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جائے گیا۔انہوں نے کہا تحفظ پاکستان مہم کے ذریعے لاکھوں لو گوں کو جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جا ئے گی۔ مسائل کے خاتمے اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے مٹھی بھر اشرافیہ کو مسترد کرنا ہو گا اور دین دار قیادت کو منتخب کر نا ہو گا۔جماعت اسلامی کی قیادت ملک کو اسلامی اور خوشحال بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا اس مہم کے ذریعے عوام کو بیدار کرنے اور اسلامی نظام کے لیے ان کی حمایت حاصل کرنے کی اجتماعی کوشش کی جائے گی۔ عام دنوں میں بھی دعوت کا یہ کام جماعت کے ہر کارکن کا ہر روز کا معمول ہے۔ ایسی مہمات کے ذریعے قوم کو یہ پیغام دینا مقصود ہوتا ہے کہ جن مشکلات میں ہم گھرے ہوئے ہیں اور جن کا رونا ہر شخص روتا ہے، ان سے نکلنے کا راستہ موجود ہے اور وہ ہے اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔
بالاکوٹ زیرتعمیر پلازہ میں ٹرک الٹنے سے اینٹوں کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
بالاکوٹ (اے پی پی)بالاکوٹ بازار میں زیرتعمیر پلازہ میں اینٹوں سے بھراٹرک الٹ جانے سے اینٹوں کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ، کنڈیکٹر زخمی ہوگیا۔ ٹرک نمبرایل ایکس754 بالاکوٹ بازارمیں تعمیر ہونے والے ایک پلازہ کی اینٹیں اتاررہا تھا۔ ٹائر گڑھے میں اترنے سے ٹرک کا توازن برقرارنہ رہ سکااور ٹرک الٹنے کے باعث اس میں لدی ہوئی اینٹوں کی زد میں آکر پلازہ کے مالک حاجی محمد یعقوب کا بھائی افراہم ولد صوبہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش مقامی افراد نے کافی تگ ودو کے بعد اینٹوں سے نکالی۔حادثہ میں ڈمپر کاکنڈیکٹربھی زخمی ہوگیا ۔