کارکنان نظریہ کی بنیاد پر جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ ہیں، سید وحید احمد

208

لودھراں (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلا می نے ہمیشہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے قربانیاں دیں۔ جماعت اسلامی تحفظ پاکستان کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔ پاکستان سے محبت کے نتیجے میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی، سیکڑوں کارکنان کی گرفتاری، مشرقی پاکستان میں قائدین کو پھانسیاں دی جارہی ہیں۔ جماعت اسلامی تحفظ پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ جماعت اسلامی رابطہ عوامی مہم کے ذریعے ہر فرد تک جماعت اسلا می کا پیغام پہنچے گا۔ عوام جماعت اسلامی کا ممبر بن کر اسلامی انقلاب کی جہدوجہد کریں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع لودھراں کے امیر ڈاکٹر سید وحید احمد، نائب امیر نواب عمر حیات ایڈووکیٹ، نائب امیر ڈاکٹر طاہر احمد چودھری، جنرل سیکرٹری راؤ محمد اختر، ربنواز خان نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تحفظ پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نظریہ کی بنیاد پر جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کو حقیقی نظریہ کلمہ طیبہ کو نافذ کرانے کی جہدوجہد کررہی ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہی نظریہ پاکستان کی حقیقی وارث ہے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تحفظ پاکستان ریلی مرکز جماعت اسلامی مسجد تفہیم القرآن سے شروع ہو کر پریس کلب پر ختم ہوئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی ضلع لودھراں، اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان، ذمے داران سول سوسائٹی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا ریلی پاکستان کے حق میں پُرجوش نعرہ بازی کرتے رہے۔