کوئٹہ: لیویز کا ملزمان سے مقابلہ، اہلکاروں  سے چھینا گیا اسلحہ اور گاڑی بازیاب

129

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع آواران میں لیویز اہلکاروں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد لیویز اہلکاروں سے چھینی گئی 13 بلٹ پروف جیکٹیں، ایک رائفل اور ایک گاڑی برآمد۔ لیویز ذرائع کے مطابق چند روز قبل نامعلوم ملزمان لیویز کی گیشکور چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اسلحہ، بلٹ پروف جیکیٹیں اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز لیویز نے خفیہ اطلاع پر 3 ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا جس کے بعد ہیکان ندی کے قریب ملزمان کے باقی ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔