کشمیری عوام تنہا نہیں 22 کروڑ پاکستانی ان کے پشتی بان ہیں

77

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیرمیاں عبدالستاربیگا،جنر ل سیکرٹری چودھری نویداسلم،راناوسیم احمدایڈووکیٹ اور حاجی محمدحنیف اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے ہر جارحانہ اقدام کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی۔ کشمیری عوام تنہا نہیں 22 کروڑ پاکستانی ان کے پشتی بان ہیں۔ مودی کا زوال نوشتہ دیوار ہے ۔ بھارت کی ممکنہ مہم جوئی کی مزاحمت کے لیے پوری قوم پرعزم ہے۔ بھارتی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ مودی الیکشن جیتنے کے لیے پاکستان دشمنی کو ہوا دے رہا ہے۔ بھارت جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار پاکستانی قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کے امن دشمن رویہ کا نوٹس لے۔ بھارتی جنگی جنون خطے کے امن کیلیے خطرہ ہے۔ بھارت کی پاکستان دشمن مہم امن دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پوری قوم متحد ہو کر بھارت کو کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھائے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ حکومت بھارت کا امن دشمن چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے عالمی سطح پر سفارتی مہم چلائے۔ بھارت برصغیر کا بھیڑیا بن چکا ہے۔
جڑانوالہ‘گھریلو تنازع پر کزن نے فائرنگ کر کے کزن کو زخمی کر دیا‘ مقدمہ درج
جڑانوالہ (آئی این پی)جڑانوالہ گھریلو تنازع پر کزن نے فائرنگ کر کے کزن کو زخمی کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر206ر۔ب کے رہائشی عمر لیاقت کامعمولی بات پر اپنے کزن وقاص کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اسی رنجش پر عمرنے فائرنگ کرکے وقاص کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے