بھارت کی آبی دہشت گردی ،پاکستان کا پانی روک دیا

636

نئی دہلی: بھارت  نے پاکستان کا پانی روک کر  پینے اور زمینیں سیراب کرنے کے لیے استعمال کرنے شروع کر دیا۔

گزشتہ روز بھارت کے وزیر  مملکت برائے آبی وسائل ارجن میگوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان  کا 0.53 ملین ایکٹر فٹ پانی  روکا ہے اور بھارت  روکا ہوا پانی  ضرورت کے تحت  پنجاب یا  راجستھان   کو استعمال کے لیے دے گا۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ   روکا ہوا پانی  پینے  اور زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے استعمال کریں گا۔

دوسری  طرف انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی  پرعالمی ثالثی عدالت  سے  رجوع کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

پاکستانی انڈس حکام نے کہا ہےکہ  بھارتی حکام کی جانب سے تاحال پاکستان کو آگاہ نہیں کیا  گیا تاہم وزارت پانی و بجلی پانی روکنے کے حوالے سےجائزہ لے رہی ہے۔

انڈس حکام نے مزید کہا کہ آبی دہشت گردی بھارت کی پرانی عادت ہے۔