ساحل پر میاں بیوی سے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار برطرف

464

کراچی کے معروف ساحل سی ویو پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار کو تحویل میں لے لیا گیا۔

ساحل سمندر پر بھتہ نہ دینے کی صورت میں  پولیس کے  چار اہلکاروں کی جانب سے میاں بیوی کو  ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی جس پر ساحل پر موجود شہریوں  کی جانب سے  میا ں بیوی  کی نشاندہی کیے جانے کہ باوجود پولیس اہلکار نے  اپنی بے حسی جاری رکھی اور مسلسل میاں بیوی سے بدتمیزی کرتے رہے۔

شہرریوں کی جانب سے ویڈیوں  بھی بنائی گئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے عورت ذات کو خاتر میں نا لاتے ہوئے دونوں میابیوی  کو تشدد  کا نشانہ بنایا۔

ایس ایس پی  ساؤتھ پیر محمد شاہ  نے واقعے میں ملوث  اے ایس آئی ذوالفقار، اہلکار احمد خان، قربان اور زاہد کا برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

  پولیس کے مطابق  اہلکار اے ایس آئی ذوالفقار علی، کانسٹیبل احمد خان  اور قربان علی کوارٹر گارڈ ہیں جب کہ زاہد علی فرار ہے،جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہلکارمیں اے ایس آئی ذوالفقار علی سیکیورٹی زون ٹو ، کانسٹیبل احمد خان  اور قربان علی بوٹ بسن تھانے میں تعینات تھے جب کہ جوتھا اہلکار کانسٹیبل زاہد گارڈن ہیڈ کاٹر میں تعینات تھا۔