پاکستان کی افغان سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت

258

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ  نے افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آٹھ نہتے پاکستانیوں کے قتل کی شدید  مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر  دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبے  پکتیا  میں افغان سیکیورٹی  فورسز کی  جانب سے  آٹھ قبائلی پاکستانیوں کو قتل  کیا گیا ہے جس کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ  اس سےقبل  پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو گزشتہ سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد کے علاقے جی-10 سیکٹر سے اغوا کیا گیا تھا اور بعد ازاں 13 نومبر کو ان کی لاش افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملی تھی۔