سکھرپولیس اور رینجرز کا روہڑی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ آپریشن

235

سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر پولیس اور رینجرز کا روہڑی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ و کومبنگ آپریشن ،10 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست ، تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی سکھر کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور متعلقہ کوائف چیک کیے گئے ،جبکہ روہڑی اسٹیشن سمیت ہوٹلز مسافرخانوں کی بھی تلاشی لی گئی، آپریشن روہڑی شہر سمیت منسلک گردونواح کے علاقوں میں کیا گیا ، سرچ آپریشن موجودہ صورتحال کو مدنظر کے پیشہ نظر ضلع میں امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا۔