خاتون بچہ ایئرپورٹ پر بھول گئیں، جہاز واپس موڑنا پڑا

493

سعودی ائیرلائن کو اس وقت عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب جدہ سے آنے والی پرواز میں سوار خاتون اپنے بچے کو ایئرپورٹ پر ہی بھول گئیں۔

سعودی ایئرلائن کی پرواز نے جدہ سے کوالالمپور جانے کے لئے اڑان بھری تاہم چند منٹ بعد پائلٹ کو جہاز کو واپس جدہ ائیرپورٹ پر اتارنے کی درخواست کرنا پڑی کیونکہ جہاز میں سوار خاتون نے عملے کو بتایا کہ وہ اپنا چھوٹا بچہ بورڈنگ ایریا میں ہی بھول آئی ہیں۔

ائیر کنٹرول آپریٹرز بھی اس عجیب و غریب صورتحال سے پریشان نظر آئے البتہ جہاز کو واپس لینڈ کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔ سوشل میڈیا پر پائلٹ اور ائرکنٹرول آپریٹرز کی گفتگو وائرل ہو رہی ہے جس میں پائلٹ پرواز کی واپسی کی درخواست کر رہا ہے جبکہ ایئرٹریفک عملہ حیرت سے واپسی کی وجہ دو بار پوچھتا نظر آتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=22&v=U3t8NYYWMKY