ایرانی صدر کا دورہ عراق، آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

440
ایرانی صدر کا استقبال کرتے ہوۓ

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنا پہلا حکومتی دورہ  کرتے ہوئے عراق ایران کے تعلقات کا نیا باب کھول دیا۔ دورے میں  دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو زیر غور رہے۔

صدر روحانی نے  گزشتہ  روز مشہور مذہبی رہنما آیت اللہ  سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات عراق کے مذہبی شہر نجف اشرف میں ہوئی۔

عراق کے  مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی سے  یہ ملاقات صدر روحانی کے تین روزہ دورہ عراق  کے سلسلے  کی ایک کڑی   ہے

اس دورے میں صدر حسن روحانی اپنے اعلی سطح وفد کے ہمراہ کربلائے معلی  بھی گئے جہاں انہوں نے روضہ امام  حسین اور روضہ حضرت  عباس کی زیارت کی.
ایرانی صدر نے  آج  نجف  میں  روضہ حضرت علی علیہ السلام پر حاضری دی.
ایرانی صدر کے دورہ عراق دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل ہے جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک نے ایک تاریخی فیصلے کے تحت ایرانی اور عراقی شہریوں کے لئے ویزوں کی فیس کو ختم کردیا  ہے ۔

ایرانی صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق سے بہترین تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کا تین روزہ دورہ عراق ایک ایسے موقع پر ہورہا ہے جب ایران کو امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے اور ایران اس کے منفی اثرات سے بچنے کی کوششوں میں مصروف  ہے۔
عراقی صدر برہم صالح، وزیراعظم عادل المہدی، اہل تشیع کے مذہبی رہنما اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ایرانی صدر کے دورے کا حصہ ہیں۔