بھارت کاپاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار

357

اسلام آباد: بھارت نے  روایتی ہٹ دھرمی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری  منصوبے پر  مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستانی  صحافیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور راہداری پر کل مذاکرات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہیں دیے جس پر پاکستان کو بہت افسوس ہے۔انہوں نے کہا کے کرتارپور راہداری پر مذاکرات دونوں ممالک کی عوام کے لیے مثبت تبدیلی لائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جب کہ بھارتی صحافیوں کے لیے وزیر خارجہ نے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا تھا۔