اسلام آباد: بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور راہداری پر کل مذاکرات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہیں دیے جس پر پاکستان کو بہت افسوس ہے۔انہوں نے کہا کے کرتارپور راہداری پر مذاکرات دونوں ممالک کی عوام کے لیے مثبت تبدیلی لائیں گے۔
Regrettable that #India has not given visas to #Pakistani journalists for the #kartarpur meeting tomorrow. Hope the #PakKartarpurSpirit & meeting tomorrow will bring a change for the better for people of both countries (2/2)
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 13, 2019
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جب کہ بھارتی صحافیوں کے لیے وزیر خارجہ نے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا تھا۔
More than 30 Indian journalists covered the kartarpur ground breaking ceremony in Pakistan last year. They also met PM & were hosted by FM for a dinner during their stay #PakKartarpurSpirit (1/2)
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 13, 2019