اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےاس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل خفیہ طور پر چھ عرب اور اسلامی ممالک سے رابطے میں ہے۔
بنیامین نیتن یاہو نے سابق اسرائیلی وزیراعظم لیوی اشکول کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ کچھ عرصہ قبل جن ممالک کو اسرائیل دشمن تصور کیا جاتا تھا اب ہم انہی سے رابطے میں ہیں اور ان رابطوں کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق یہ مذاکرات اور روابط کا سلسلہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ضروری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے امریکا کے زیر قیادت وارسا میں منعقد ہونے والی عرب اسرائیل کانفرنس میں بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے متعدد عرب رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں ۔