چینی بحریہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گِر کر تباہ ، دو پائلٹ ہلاک

190
چینی بحریہ کا فائٹر جیٹ گر کر تباہ

چینی بحریہ کا فائٹر جیٹ تربیتی پرواز کے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

 چینی بحریہ کے ترجمان کے مطابق تربیتی طیارہ لی دونگ نامی قصبے میں غیر آباد جگہ پر گرا، اس لیےحادثے میں  کوئی سویلین زخمی نہیں ہوا البتہ طیارے کے دونوں پائلٹ جان کی بازی ہار گئے۔

حکام نے  حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔